مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ ٰ سندھ کے وزیر اعلی نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ رینجرزکوحاصل خصوصی اختیارات کی مدت ہفتے اوراتوار کی درمیانی رات ختم ہورہی تھی تاہم اب اس میں مزید 4 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، رینجرزکو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت صرف کراچی میں خصوصی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔
پاکستان کے صوبہ ٰ سندھ کے وزیر اعلی نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کی توسیع کردی ہے۔
News ID 1857233
آپ کا تبصرہ